ابنا: المنار کے مطابق ہزاروں ترک خواتين نے اپنے مظاہرے ميں انقرہ حکومت سے بھي مطالبہ کيا کہ خواتين کے حقوق کا احترام کيا جائے-مظاہرہ کرنے والي خواتين نے اسي طرح شام اور فلسطين کي خواتين کےساتھ يک جہتي کا اعلان کرتے ہوئے شام ميں جنگ و خونريزي بند کئے جانے کا مطالبہ کيا جس ميں سب سے زيادہ نقصان خواتين کو پہنچ رہا ہے - اس رپورٹ کے مطابق عالمي يوم خواتين کي مناسبت سے ترکي کے سبھي شہروں ميں خواتين نے مظاہرے کئے ہيں –ان مظاہروں ميں شرکت کرنے والي خواتين نے شام اور فلسطين کي خواتين کے نام اپنے پيغام ميں کہا ہے کہ وہ انہيں کبھي فراموش نہيں کريں گي - ترکي ميں عالمي يوم خواتين کے مظاہروں ميں ترک خواتين نے بيانات جاري کرکے شام کي خواتين کي مکمل حمايت کا بھي اعلان کيا ہے.
.......
/169