ابنا: اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی حمایت یافتہ بحرین کی شاہی ڈکٹیٹر حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں بحرینی نوجوان کی شہادت کے خلاف بحرین کےمختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے سیکورٹی اہلکاروں نے فائرنگ بھی کی۔سیکورٹی فورسز کے حملوں میں متعدد عام شہری زخمی ہوگئے ہیں۔دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکار سعودی فوجیوں کی مدد سے جمہوری تحریک کو ختم کرنے کے لئے لوگوں کے گھروں پر بھی حملے کررہے ہیں۔واضح رہے کہ بحرین میں فروری سن ۲۰۱۱ سے انقلابی تحریک جاری ہے اور بحرینی عوام ملک پر مسلط خاندانی آمریت کے خاتمے کا مطالبہ کررہے ہیں۔حمہوریت کے حق میں ہونے والے پر امن مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز کے تشدد کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں بحرینی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پایان/242
9 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 398383
بحرین میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور آل خلیفہ حکومت کے اہلکاروں نے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرین پر حملے کئے ہیں۔