ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی توانائي کی عالمی ایجنسی آئي اے ای اے کے سابق سربراہ ہینس بلیکس نے
یورپ کی جانب سے ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف کۓ جانے والے پروپیگنڈے پر
تنقید کی ہے۔ ہینس بلیکس نے مزید کہا کہ ایران نے ابتک این پی ٹی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی ہے یہی وجہ ہے کہ ایران کے خلاف اقدام کۓ جانے کا کوئي جواز نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ہینس بلیکس اس سے پہلے بھی ایران کی جانب سے ایٹمی توانائي کی عالمی ایجنسی کے ساتھ تعاون کۓ جانے کی تاکید کر چکے ہیں۔ امریکہ ، اسرائيل اور ان کے اتحادی ایران پر ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا الزام لگاتے ہیں حالانکہ ایران نے این پی ٹی کا رکن ہونے کے ناطے ہمیشہ اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے ایٹمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے اپنے حق پر تاکید کی ہے۔