5 مارچ 2013 - 20:30

فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں 75 فیصد فلسطینی عوام نے صیہونی قبضے سے اپنی سرزمین کی رہائی کے لئے مزاحمت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: امریکن عرب انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ہونیوالے ایک سروے کے نتائج کے مطابق اکثر فلسطینی عوام کا کہنا ہے کہ صہیونی دشمن کے خلاف مزاحمت جاری رکھنا، فلسطین کی رہائی کا واحد راستہ ہے ۔اس سے قبل فلسطینی رہنماؤں نے بھی بارہا اعلان کیا تھا کہ فلسطین کو صہیونی چنگل سے رہا کرنے کا واحد راستہ اسلامی مزاحمت اور اسلامی اتحادہے۔فلسطین کی منتخب حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے بھی کل ایک بار پھر اسلامی مزاحمت جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے صہیونی دشمن کے خلاف تیسرے انتفاضہ کا مطالبہ کیا۔