4 مارچ 2013 - 20:30

آسٹریا کے دارالحکومت میں ترکی کے وزیراعظم نے اسرائیل کی مخالفت میں تقریر کی۔

ابنا: وین میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوگان نے اسرائیل کے خلاف تقریر کرتے ہوئے کہا اسرائیل انسانیت کا دشمن ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے طیب اردوگان کی اسرائیل مخالف تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا اردوگان نے ایرانی صدر کی طرح اسرائیل کے خلاف تقریر کی ہے۔
اردوگان کی اس تقریر پر تل ابیب میں بھی غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ترک وزیراعظم نے اسرائیل مخالف تقریر ایسے وقت میں کی ہے جب امریکی وزیرخارجہ جان کیری اپنے ترکی کے دورے کے دوران انقرہ اور تل ابیب کو ایک دوسرے کے نزدیک کرنا چاہتے ہیں۔

.....

/169