ابنا: علی اکبر صالحی نے بان کی مون کے نام ایک مراسلے میں پورے خطے پر بحران شام کے خطرناک اثرات کی بابت انتباہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ اس بحران کے پرامن حل کےلئے فوری اقدام کیا جائے ۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے مراسلے میں دمشق میں حالیہ دنوں ہونیوالے دہشتگردانہ دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاکید کی کہ شام میں تشدد کے خاتمے کےلئے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنطیموں کواپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے ۔ صالحی نے تاکید کی ہے کہ شام میں دہشتگردانہ اور پرتشدد اقدامات، اس ملک کے عوام کے مفاد کے خلاف اور بحران کے خاتمے کےلئے سیاسی راہ حل نکالنے میں بڑی رکاوٹ ہیں ۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام ایران کے وزیرخارجہ نے اپنے مراسلے میں مزید کہا ہے کہ شام میں پرتشدد واقعات کی اقوام متحدہ میں مذمت کرنے میں امریکی حکومت کی مخالفت ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اس ملک کے دوہرے رویے کی علامت ہے ۔ علی اکبر صالحی نے اپنے مراسلے میں بحران شام کے حل کےلئے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے علاقائی اور عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے کی آماگی بھی ظاہر کی۔
.....
/169