3 مارچ 2013 - 20:30

پاکستان کے خبری ذرائع نے کراچی کے اصفہانی روڈپر کل ہونیوالے بم دھماکے کے فورا بعد مشکوک شخص کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی ہے۔

ابنا: پاکستانی ذرائع نے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئےاعلان کیا کہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ہونیوالے بم دھماکے کے فورا بعد علاقہ مکینوں نے ایک مشکوک شخص کو پکڑ لیا جسے بعد ازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کردیا گیا۔ عینی شاہدین  کے مطابق دھماکے سے کچھ دیر پہلے ایک موٹرسائیکل پر دو غیرملکی دکھائی دینے والے افراد عباس ٹائون کے سامنے موجود ایک نجی بینک کے سامنے آکر رکے اور ان کے پاس ریموٹ کنٹرول سے مشابہت رکھنے والی ایک ڈیوائس بھی تھی۔ادھر سی آئی ڈی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ کراچی دھماکے میں وہی لوگ ملوث ہیں جنہوں نے کوئٹہ میں دھماکہ کیا تھا۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ اور کراچی بم دھماکوں میں کالعدم لشکر جھنگوی کے آصف چھوٹو گروپ کے ملوث ہونے کی اطلاعات موجود ہیں ۔ انھوں نے عباس ٹاؤن دھماکے کے سلسلے میں کئی افراد کی گرفتاری کی اطلاع دیتے ہوئےکہا کہ گرفتار ہونیوالے افراد سے تفتیش جاری ہے۔

.......

/169