ابنا: بحرین کی الوفاق پارٹی کے سکریٹری جنرل شیخ سلمان علی نے بحرین میں امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت کی کوششوں کو غیر مفید قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی عوام آل خلیفہ کے مکر و فریب میں نہیں آئیں گے۔ انھوں نے کہا کہ بحرینی عوام کے خلاف بحرینی حکومت کا استبداد جاری ہے اور حکومت عوامی مطالبات کو تسلیم کرنے کے بجائے ظلم و ستم اور تشدد کی راہ پر گامزن ہے انھوں نے کہا کہ بحرینی عوام کی کامیابی یقینی ہے اور امریکہ نواز آل خلیفہ خاندان کا زوال اور خون کی شمشیر پر فتح بھی یقینی ہے
2 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 396479
شیخ سلمان علی نے بحرین میں امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت کی کوششوں کو غیر مفید قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی عوام آل خلیفہ کے مکر و فریب میں نہیں آئیں گے۔