ابنا: ايران کے وزير خارجہ ڈاکٹر علي اکبر صالحي نے ويانا ميں اقوام متحدہ کے تہذيبوں کے اتحاد کے عالمي اجلاس کے موقع پر سکريٹري جنرل بان کي مون سے ملاقات ميں کہاکہ اسلامي جمہوريہ ايران ايٹمي معاملات ميں پائے جانے والي تشويشں کو بين الاقوامي طريقوں سے دور کرنے کے لئے تيار ہے ليکن اس کے لئے شرط يہ ہے کہ مقابل فريق کي جانب سے ايران کے ايٹمي حق کو تسليم کيا جائے -
اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ نے شام کے بحران کا بھي ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے بحران کا حل حکومت اور مخالفين کے درميان بات چيت کے ذريعے ہي نکالا جاسکتا ہے -
انہوں نے کہا کہ تہران شام ميں قيام امن اور لڑائيوں کو ختم کرانے ميں مدد دينے کو تيار ہے اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل بان کي مون نے بھي اس ملاقات ميں تہذيبوں کے مابين گفتگو کے ميدان ميں ايران کے اہم کردار کي جانب اشارہ کرتے ہوئے مذکورہ اجلاس ميں ايران کے وزير خارجہ کي شرکت کاشکريہ ادا کيا -
بان کي مون نے پرامن مقاصد کے لئے ايٹمي ٹکنالوجي سے استفادے کے ايران کے حق کي حمايت کرتے ہوئے کہا کہ ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے درميان مذاکراتي عمل ميں اور تيزي آني چاہئے.
.......
/169