28 فروری 2013 - 20:30

بحرين کے مختلف شہروں ميں ايک بار پھر آل خليفہ حکومت کے خلاف مظاہرے ہوئے ہيں -

ابنا: بحريني عوام نے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ميں سڑکوں پر نکل کر آل خليفہ حکومت کي پاليسيوں کے خلاف نعرے لگائے اور اس کي برطرفي کا مطالبہ کيا -
مظاہرين يہ بھي مطالبہ کررہے تھے کہ مظاہروں کے دوران سيکورٹي اہلکاروں کے ہاتھوں شہيد کئے گئے نوجوان الجزيري کے جناز ے کو اس کے اہل خانہ کے حوالے کيا جائے-

منگل کو بھي بحريني عوام نے اسي طرح کا مظاہرہ کيا تھا جس ميں مظاہرين نے حکومت سے مطالبہ کيا تھا کہا وہ بحريني نوجوان محمود عيسي الجزيري کا جنازہ اس کے اہل خانہ کے حوالے کرے-
منگل کو مظاہرين نے الجزيري کے علامتي جنازے کو کاندھوں پر اٹھاکر مختلف شہروں ميں مظاہرے کئے  تھے-
ان مظاہروں کے دوران سيکورٹي فورس کے  اہلکاروں نے حملہ کرکے متعدد افراد کو زخمي کرديا ہے -
بحرين کے عوام گذشتہ دو برس سے اپنے ملک ميں سياسي اصلاحات ، جمہوريت اور آزادي کے حق ميں پرامن مظاہرے کررہے ہيں جن کے دوران اب تک سيکڑوں کي تعداد ميں عام شہري شہيد اور زخمي ہوچکےہيں.

.......

/169