ابنا: روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نئے وزیر خارجہ جان کیری نے روم میں شام کےمسلح دہشت گردوں کے نمائندوں کے اجلاس میں شام میں مسلح دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور ساٹھ ملین ڈالر کی اضافی رقم دینے کا اعلان کیا ہے امریکہ نے دہشت گردوں کو براہ راست ہتھیار فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائي ہے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خِارجہ کا کہنا تھا کہ شامی حکومت کے مخالفین کے لیے اضافی امداد کا فیصلہ شامی عوام اورصدر بشارالاسد کی حکومت پر دباؤ بڑھانا ہے۔امریکہ کی سرپرستی میں سعودی عرب، ترکی، قطر، اسرائيل شام ميں مسلح دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔ مذکورہ ممالک کی دشمنی کو شامی عوام کبھی بھیفراموش نہیں کریں گے۔ امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف دوگانہ پالیسی پوری دنیا پر عیاں ہے، اور شامی عوام کے روم کے اجلاس میں شرکت کرنے والے دشمنوں کو کچھ بھی نہیں ملےگا کیونکہ آج شام کا دفاع شامی عوام فوج کے ساتھ ملکر کررہے ہیں
27 فروری 2013 - 20:30
News ID: 395610
امریکی وزیر خارجہ نے روم میں شام میں مسلح دہشت گردوں کے نمائندوں کے اجلاس میں شام میں مسلح دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور ساٹھ ملین ڈالر کی اضآفی رقم دینے کا اعلان کیا ہے امریکہ نے دہشت گردوں کو براہ راست ہتھیار فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائي ہے۔