ابنا: ڈاکٹر ولايتي نے تہران ميں مصري مفکرين کے ايک وفد سے ملاقات ميں کہا کہ اسلام اسلامي ملکوں ميں پھيلنے والي اسلامي بيداري اور حريت پسندانہ جذبے کا سرچشمہ ہےـ
ڈاکٹر ولايتي نے سنہ دو ہزار تيرہ کو اسلامي بيداري کے فروغ کا سال قرار ديا اور کہا کہ ان انقلابوں ميں کہيں بھي اسلام کے علاوہ کوئي اور چيز نظر نہيں آتي ـ
ڈاکٹر ولايتي نے مصري مفکرين سے اپني ملاقات کو بہت مثبت قرار ديا اور کہا کہ ايران اور مصر دو طاقتور اسلامي ممالک کے اعتبار سے دنيا ميں اسلام کي سربلندي، مسلمانوں کو پيشرفت اور اسلامي بيداري کے فروغ ميں موثر کردار ادا کر سکتے ہيں ـ
ڈاکٹر ولايتي نے کہا کہ اسي سال اپريل کے اواخر تک تہران ميں عالم اسلام کے علمائے کرام کا اجلاس ہوگا اور اميد ہے کہ مصر کے دانشور اس ميں بھرپور شرکت کريں گےـ
مصري وفد کے سربراہ شيخ ابو الغرائم نے تہران کے دورے پر خوشي کا اظہار کيا اور کہا کہ ايران کا سفر اور يہاں ايراني شخصيات سے ملاقات سے اچھے تجربات حاصل ہوئے ہيں - اور ہم اميد کرتے ہيں کہ ملاقاتوں کا يہ سلسلہ اسي طرح جاري رہے گا-
.......
/169