27 فروری 2013 - 20:30

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایران اور گروپ 5+1 کے مذاکرات کو مثبت قرار دیا ہے ۔

ابنا: رائٹرز خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے نئے وزیر خارجہ جان کیری نے کل بدھ کو کہا کہ ایران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات مثبت اورمفید رہے تا ہم انہوں نے دعوی کیا کہ اگر ایران تعاون میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرلے تو جامع اورمکمل اتفاق کےلئےراستہ ہموار ہوجائے گا۔
امریکی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ دوجانبہ مذاکرات کےلئے آمادہ ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے یہ باتیں،پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد کہیں ۔امریکی وزیرخارجہ ایران کے ساتھ راست مذاکرات کی پیشکش کرکے اسے ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے حالانکہ امریکی حکومت نے اس سلسلے میں عملی طور پر کسی نیک نیتی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے بلکہ واشنگٹن کی جانب سے ایران کے خلاف غیرقانونی اور یکطرفہ پابندیاں دن بدن مزید سخت ہوتی جارہی ہیں ۔

.......

/169