26 فروری 2013 - 20:30

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت دفاع کی ایک بس پرخودکش حملے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کےمطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے اعلان کیا کہ ایک خودکش حملہ آور نے آج صبح کابل کے مغربی علاقے "سرای غزنی " میں افغانستان کی وزارت دفاع کی ایک بس پر حملہ کیا جسکے نتیجے میں دو عام شہری اور  وزارت دفاع کے 6 اہلکار زخمی ہوئے۔
ادھر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ لوگر کے سید جان نامی شخص نے افغانستان کی وزارت دفاع کی بس پر خودکش حملہ کیا جسکے نتیجے میں 18 افغان فوجی ہلاک ہوئے ۔