ابنا: ہندوستانی ذرائع کے مطابق مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں سوریا سین مارکیٹ کی ایک عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئےجبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق کولکتہ کےسین مارکیٹ میں واقع عمارت میں آگ رات گئے تین سےچار بجے کے درمیان لگی جب تمام افراد سو رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں کم ازکم 13افراد جھلس کر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جس کی وجہ سے مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ عمارت میں آگ لگنے کی وجوہات ابتک معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کئی افراد عمارت میں پھنس گئے ہیں اور نکلنے کا واحد راستہ بھی بند پڑا ہے۔