25 فروری 2013 - 20:30

اقوام متحدہ نے فلسطینی قیدی "عرفات جرادات "کی دوران حراست شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی کے امور میں اقوام متحدہ کے مشیر "روبرٹ سری" نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم سلام فیاض کی ملاقات کے بعد صہیونی جیل میں عرفات جرادات کی شہادت پر غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی مظاہرین کے خلاف صہیونی فوج کی جانب سے طاقت کے استعمال پر خبردار کیا۔
روبرٹ سری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اس حوالے سے جرادات کے قتل کے بارے میں فوری اور غیرجانبدار تحقیقات کا خواہاں ہے ۔
صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ جرادات کا، دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال ہوا ہے جبکہ فلسطینی حکام کے مطابق عرفات جرادات دوران حراست سخت شکنجوں کے باعث شہید ہواہے ۔