25 فروری 2013 - 20:30

عراق کی راجدھانی بغداد کے شمال میں ایک دہشت گردانہ حملہ میں ۴ افراد ہلاک اور ۱۵ زخمی ہو گئے ہیں

ابنا: عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں دہشت گردانہ بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور پندرہ دیگر زخمی ہوگئے ۔ عراق کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یہ بم دھماکے آج بغداد کے شمال میں واقع علاقے بنی سعد میں ایک بازار میں ہوئے۔ کار بم دھماکے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور پندرہ پندرہ دیگر زخمی ہوگئے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی عراق کے مختلف شہروں میں ہوئے دہشتگردانہ حملوں میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ عراقی ذرائع اس ملک میں ہونے والے منظم دہشتگردانہ حملوں کا ذمہ دار امریکہ اور بعض علاقائی عرب ممالک منجملہ سعودی عرب کو سمجھتے ہیں ۔