25 فروری 2013 - 20:30

جنوبی کوریا کی صدر پاک گیون ہائے نے شمالی کوریا کے ساتھ روابط کو اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے دونوں ممالک کو ترقیاتی امورپر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

ابنا: پاک گئون نے جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ  کے سامنے ایک تقریب میں اپنے خطاب میں کہا: شمالی کوریا کا حالیہ ایٹمی تجربہ اس ملک کے عوام کے لئے ایک چيلنج ہے۔ جنوبی کوریا کی نو منتخب صدر پاک گیون ہائے نے اپنے منصب کا حلف اٹھانے کے موقع پر شمالی کوریاپر زور دیتے ہو ئے کہا کہ وہ ترقیاتی کاموں پر توجہ دے ۔ اکسٹھ سالہ پاک جنوبی کوریا کے سابق آمر چنگ ہی کی بیٹی ہیں۔ ان کے والد نے 1961ء سے 1979ء تک حکومت کی۔ حلف اٹھانے کے بعد پاک نے اپنے خطاب میں شمالی کوریا پر زور دیا کہ وہ اپنا جوہری پروگرام ترک کر دے اور ترقیاتی کاموں پر توجہ دے۔ اس نے کہا کہ جنوبی کوریا شمالی کوریا کے ساتھ اعتماد کی فضا بڑھانے کا خواہاں ہے۔

.......

/169