ابنا: بحرين ميں اپوزيشن دھڑے کے رہنما شيخ ميثم الجمري نے بغداد ميں بحرين سے متعلق ہونےوالي اس کانفرنس ميں کہا کہ بحرين کے عوام پر نہ صرف آل خليفہ کي حکومت مظالم ڈھارہي ہے بلکہ امريکا برطانيہ اور خليج فارس کے عرب ممالک کي حکومتيں بھي بحريني عوام پر ظلم کررہي ہيں -
کانفرنس کے شرکا نے جن ميں بحريني انقلابيوں کا ايک وفد اور اسي طرح عراق کي مختلف جماعتوں کي شخصيات شامل ہيں علاقے کي تحريکوں اور تغيرات کے بارے ميں مغرب اور سعودي عرب کے دوہرے معيار کي پاليسيوں اور سعودي غاصبوں کي طرف سے بحريني عوام کے حقوق کي پامالي کا حوالہ ديتے ہوئے کہا ہے کہ بحرين کے عوام کے جائز حقوق کي بازيابي اور ملک ميں جمہوريت کي بحالي تک پرامن تحريک جاري رہے گي-
عراقي پارليمنٹ کے رکن علي العلاق نے بحريني عوام کي تحريک کو ايک خاص فرقے سے مخصوص قرارديئے جانے پر مبني علاقائي اور عالمي سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان طاقتوں کي طرف سے کي جانے والي يہ سازشيں کسي بھي صورت ميں برداشت نہيں کي جائيں گي -
بحرين ميں گذشتہ دوسال سے جمہوريت کي بحالي اور آزادي کے لئے پرامن مظاہرے جاري ہيں.
.......
/169