24 فروری 2013 - 20:30

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہرشکار پور کی تحصیل لکھ غلام شاہ میں دھماکے سے 13 افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

ابنا: پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہرشکار پور کی تحصیل لکھ غلام شاہ میں درگاہ حاجن شاہ ماڑی کے احاطے میں دھماکے سے 13 افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق حاجن شاہ ماڑی کے احاطے میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور درگاہ کے گدی نشین سید حاجن شاہ سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص درگاہ کے اندر ایک تھیلا رکھ کر فرار ہوا جس کے بعد زور دار دھماکا ہوا۔