24 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایران اور ہندوستان کے درمیان اقتصادی تعاون میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 ابنا: ایسنا خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علی لاریجانی نے کل ہندوستان پہنچنےکے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو میں اس امید کا اظہارکیا کہ ان کے دورے سے ایران اور ہندوستان کے درمیان اقتصادی سرگرمیوں میں توسیع کا راستہ ہموار ہوگا۔ علی لاریجانی نے ایران اور ہندوستان کے دیرینہ تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران اقتصادی ، سیاسی اور ثقافتی میدانوں میں ایران  اور ہندوستان کے باہمی تعاون میں اضافہ ہوا ہے اور دونوں ممالک خطے کے اہم مسائل کے بارے میں مشاورت کرتے رہے ہیں  اور ان کے تعلقات بھی قریبی رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے  اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی ہندوستان کے پانچ روزہ دورے پر کل نئی دہلی پہنچے ۔ وہ اپنے اس دورے میں ہندوستان کی لوک سبھا کی اسپیکر کے علاوہ اس ملک کے صدر ، وزیر اعظم ، وزیر خارجہ سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں اور  دو طرفہ ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبالۂ خیال کریں گے ۔