ابنا: محمد مرسی نے کل رات ملکی ٹی وی میں خطاب کرتے ہوئے مصر کی تمام سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کو آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد سے متعلق مجوزہ قومی مفاہمتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔
مصر میں قومی مفاہمتی اجلاس آج منعقد ہونیوالا ہے۔
مصر کے صدر نے اس موقع پر ملک میں آزاد اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کےلئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مصر کی حکومت اپنے عوام کے انقلاب کا دفاع کرے گی تا ہم مخالفین کی تعمیری تنقیدوں کا بھی احترام کرتی ہے ۔ انہوں نے پورٹ سعید اور سوئز کے خونریز حوادث کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل ہوئی ہے اور تحقیقات کے نتائج منظرعام پر لائے جائیں گے۔
.......
/169