24 فروری 2013 - 20:30

برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں پر قبضہ کا منصوبہ بنالیاہے،امریکہ نے اس سے قبل دہشت گردوں کو شام کے کیمیائی ہتھیاروں پر قبضہ کرنے کے لئے مکمل تعاون فراہم کیا لیکن وہ ناکام رہے اور اب وہ خود اس منصوبہ پر عمل کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

ابنا: امریکہ اور برطانیہ نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں پر قبضے کا منصوبہ بنالیاہے۔ جبکہ پاکستان، شمالی کوریا اور ایران کے جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں پرقبضہ کے لئے غور شروع کردیا ہے۔ اخبارٹیلی گراف کے مطابق رائل ایئر فورس رجمنٹ کے خصوصی یونٹ کو شام کے مہلک ہتھیاروں کو محفوظ بنانے یا تباہ کرنے کیلئے ہنگامی تیاری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے اس سے قبل دہشت گردوں کو شام کے کیمیائی ہتھیاروں پر قبضہ کرنے کے لئے مکمل تعاون فراہم کیا لیکن شام کی فوج نے اسے ناکام بنادیا، اب امریکہ دہشت گردوں کو بہانہ بنا کراس منصوبے پر عمل اور شام کی فوجی طاقت کو اسرائیل کے مقابلے میں کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ امریکہ اور برطانیہ کی اس خفیہ سازش کے علاقہ پر تباہ کن اثرات مرتب ہوسکتے ہیں امریکہ اور برطانیہ کو خلیجی عرب ریاستوں کا مکمل تعاون حاصل ہے۔

.......

/169