ابنا: سوڈان کے صدر کے خصوصی نمائندے عوض احمد الجاز نے آج تہران میں صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈاکٹر احمدی نژاد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تہران خرطوم کے درمیان خاص اور گہرے تعلقات ہیں ان تعلقات کی زیادہ سے زیادہ تقویت و استحکام پر زور دیاجائے۔انہوں نے ایران اور سوڈان کے تعلقات کو دونوں ملکوں اور ديگر ممالک کی اقوام کے مفاد میں بھی قراردیا۔ڈاکٹر احمدی نژاد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اور سوڈان ایک دوسرے کے تعاون سے دونوں ملکوں کی اقوام اور دیگر اقوام کے مفاد میں اقدامات انجام دے سکتے ہیں کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں اسلامی ممالک کو پہلے سے زیادہ ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہئے۔اس ملاقات میں عوض احمد الجاز نے احمدی نژاد کو سوڈان کے صدر کا پیغام پیش کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مستحکم اسلامی رشتے پر استوار ہیں اور یہ تعلقات دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات سے مختلف ہیں۔
23 فروری 2013 - 20:30
News ID: 394255
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایران اور سوڈان کے تعلقات میں فروغ کا خیر مقدم کیا ہے۔