ابنا: ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر اپنے اس دورے میں ہندوستان کی لوک سبھا کی اسپیکر کے علاوہ اس ملک کے صدر ۔ وزیر اعظم ۔ وزیر خارجہ ۔ اور قومی سلامتی کے امور میں مشیر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں دو طرفہ ۔ علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبالۂ خیال کریں گے ۔ انھوں نے روانہ ہونے سے قبل تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں ایران و ہندوستان کے درمیان اقتصادی تعاون میں سہولت اور علاقائی مسائل کو اپنے اس دورے کا اہم مقصد قرار دیا اور کہا کہ ہندوستان علاقے کا ایک اہم ملک ہے کہ ایران کے ساتھہ جس کے تعلقات کا ایک بڑا اور تاریخی ماضی ہے ۔ ایران کے پارلیمانی اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسی طرح ناوابستہ تحریک کی روشنی میں ایران اور ہندوستان کے درمیان تعاون کو بھی اپنے اس دورے کے اہداف میں سے قرار دیا اور کہا کہ ہندوستان اس تحریک کا ایک بانی ملک ہے جس نے ناوابستہ تحریک کے تہران سربراہی اجلاس میں بھرپور طور پر شرکت کی تھی ۔
23 فروری 2013 - 20:30
News ID: 394253
اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی ہندوستان کے پانچ روزہ دورے پر آج نئی دہلی کیلئے روانہ ہوگئے ۔