ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے آج جنوبی شہر حیدرآباد کا دورہ کیا اور جمعرات کو شہر میں ہونے والے بم دھماکوں کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس رپورٹ کے مطابق منموہن سنگھ نے شہر کی اس جگہ کا بھی دورہ کیا جہاں گزشتہ جمعرات کو دو بم دھماکے ہوئے تھے۔ہندوستان کے وزیر اعظم نے شہر میں واقع اومنی اور یشودا اسپتال جاکر بم دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ڈاکٹر منموہن سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ میں حیدرآباد کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یہاں آیا ہوں۔
واضح رہے کہ ہندوستان کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے صدر مقام حیدرآباد میں گزشتہ جمعرات کو دو بم دھماکے ہوئے تھے جن میں سولہ افراد مارے گئے تھے۔