ابنا: پاکستان میں خبری ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری ستائیس فروری کو تہران کا دورہ کریں گے جہاں دونوں ملکوں کے صدور کی جانب سے گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
پاکستان کے مشیر پٹرولیم نے ایران پی ایس او کے تعاون سے بلوچستان میں آئل ریفائنری قائم کرنے کی بھی اطلاع دی ہے۔
ادھر پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان -ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، نہ صرف ملک کی توانائی کی کمی کے مسئلہ کو حل کرنے میں معاون ہوگا بلکہ ملک کی معیشت بھی بہتر ہوگی۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے گورنمنٹ کالج حیدرآباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ایران کیساتھ مجوزہ گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھانے کا خواہشمند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے اورجتنی جلد ممکن ہو ہم اسے ختم کرنا چاہتے ہیں۔
.......
/169