ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے نے یہ بھی کہا ہے کہ کئی مہینوں کی سعی و کوشش کے بعد بحیرہ خزر (کیسپیئن سی) خلیج فارس، بحیرہ عمان، خوزستان اور ایران کے شمال مغربی علاقوں میں سولہ نئے ایٹمی ری ایکٹروں کی تعمیر کے لیے جگہ کی نشاندہی کی گئي ہے۔
ایران کے ایٹمی ادارے کے مطابق نئے ایٹمی ری ایکٹروں کی تعمیر اسلامی جمہوریہ ایران کے طویل مدت پروگرام میں شامل ہے جس کا مقصد ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بین الاقوامی معیارت کے مطابق ایٹمی بجلی گھروں سے بجلی پیدا کرنا ہے۔