ابنا: يمن کے جنوبي شہر عدن ميں جمعے کو عوام نے معزول ڈکٹيٹر عبداللہ صالح کے جانشين منصوري ہادي کو حکمراں بنائے جانے کے دن کي مناسبت سے حکومت کے خلاف مظاہرے کئے -
رپورٹ کے مطابق مظاہرے ميں ہزاروں افراد نے شرکت کي جن کے ہاتھوں ميں ايسے اعلانات اور بينر تھے جن پر معزول ڈکٹيٹر کي باقيات کو اقتدار سے ہٹانے کے مطالبات درج تھے –
يمن کے عوام نے اپنے مظاہروں ميں معزول ڈکٹيٹر عبداللہ صالح کوديا جانے والا عدالتي استثنا ختم کرنے اور يمن ميں امريکي کي مداخلت بندکئے جانے کا مطالبہ کيا -
مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے سيکورٹي اہلکاروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردي جس ميں کم سے کم چھے افراد جاں بحق اور چاليس سے زائد زخمي ہوگئے.
.......
/169