22 فروری 2013 - 20:30

شام کے امور ميں اقوام متحدہ اور عرب ليگ کے خصوصي نمائندے اخضر ابراہيمي نے دمشق ميں ہونے والے بھيانک دھماکوں کي مذمت کي اور اسے جنگي جرم قرار دياـ

ابنا: اخضر ابراہيمي نے جمعے کو کہا کہ جمعرات کو دمشق ميں ہونے والے دھماکے ميں جن ميں تقريبا سو افراد جاں بحق اور ڈھائي سو سے زيادہ زخمي ہو گئے بہت وحشت ناک اقدام اور جنگي جرم ہےـ
اخضر ابراہيمي نے کہا کہ عالمي قوانين کي رو سے جنگي جرم کہے جانے والے اس اقدام کا کوئي جواز نہيں ہو سکتاـ
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے خبروں ميں ان دھماکوں ميں مارے جانے والے افراد کي تعداد ستر بتائي گئي تھي ـ
جمعے کو اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل بان کي مون نے بھي دمشق ميں ہونے والے دھماکوں کي مذمت کي تھي اور تمام متحارب گروہوں سے مطالبہ کيا تھا کہ تشدد کا سلسلہ بند کريں ـ
  ادھر   شام کے  عوام نے دمشق ميں دھماکوں کي جگہ  کے قريب مظاہرے کئے اور صدر بشار اسد کي حمايت کا اعلان کيا ہے ـ
جمعے کو بڑي تعداد ميں لوگوں نے جلوس نکالا اور صدر بشار اسد کي حمايت ميں نعرے لگانے کے ساتھ ہي مغربي ممالک اور کچھ عرب ملکوں کي شديد مذمت کي ـ
مظاہرين نے اقوام متحدہ اور عالمي برادري سے مطالبہ کيا کہ وہ دہشت گردوں کي حمايت بند کريں اور شام کي قومي سالميت اور اقتدار اعلي کا احترام کريں.
 .......

/169