22 فروری 2013 - 20:30

پاکستان کے خیبرپختونخوا صوبے میں ایک بس کے نہر میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں ۔

ابنا: ارنا نے مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کل رات باراتیوں کی ایک بس نہر میں گر گئی جسکے نتیجے میں 6خواتین سمیت 16افراد جاں بحق اور مزید 9 افراد زخمی ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ پشاور کے نواحی علاقہ چارسدہ میں اس وقت پیش آیا کہ جب بارایتوں سے بھری بس بدھو ثمر باغ سے مردان جا رہی تھی کہ بڈھنی نالا عبور کرتے ہوئے ڈرائیور کی غفلت کے باعث بس اچانک نہر میں گر گئی۔  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس میں 40 سے زیادہ افراد سوار تھے جن میں 13 افراد کو ریسکیو آپریشن کے دوران زندہ نکال لیا گیا۔