21 فروری 2013 - 20:30

آسٹریلیا کے ہائی کمیشن نے کوئٹہ کی ہزارہ برادری کے پچیس سو خاندانوں کو پناہ فراہمی کی پیشکش بارے میڈیا میں شائع رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ درست نہیں آسٹریلوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے دہشتگردی واقعات اور فرقہ ورانہ فسادات میں متاثرہ برادریوں سے ہمدردی ہے.

ابنا: آسٹریلیا کے ہائی کمیشن نے کوئٹہ کی ہزارہ برادری کے پچیس سو خاندانوں کو پناہ فراہمی کی پیشکش بارے میڈیا میں شائع رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ درست نہیں آسٹریلوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے دہشتگردی واقعات اور فرقہ ورانہ فسادات میں متاثرہ برادریوں سے ہمدردی ہے جبکہ آسٹریلیا کے ساحلی انسانی پروگرام میں 2012-23ء میں اضافہ کیا گیا لیکن اب کسی ملک کے مخصوص مکتبہ فکر کے افراد سے اس طرح کے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے آسٹریلیا پاکستان کے بے چین ہزارہ افراد کیلئے نیا پروگرام متعارف نہیں کرایا آسٹریلیا کا جاری آباد کاری پروگرام صرف مہاجرین کیلئے ہے سب سے زیاد ضرورت مند مہاجرین کی مدد آسٹریلیا کی ترجیح ہے ۔ واضح رہے کہ میڈیا میں شائع رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ آسٹریلیا کے محکمہ امیگریشن کے نمائندوں نے اقوام متحدہ کے حکام سے ملاقات میں کوئٹہ کی ہزارہ برادری کے پچیس سو متاثرہ افراد کو پناہ دینے کی پیشکش کی ہے ۔

.......

/169