ابنا: علاءالدین بروجردی نے خبررساں ایجنسی " تسنیم " سے گفتگو کرتے ہوئے قزاقستان میں ہونے والے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مجوزہ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران چاہتا ہے کہ یہ مذاکرات نتیجہ خیز ہوں اور اس نے ہمیشہ پرامن ایٹمی سرگرمیوں سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی، آئی اے ای اے، کے ساتھ بھی اپنے مذاکرات میں یہ ثابت کیا ہے کہ اس کی ایٹمی سرگرمیاں پر امن ہیں اور آئی اے ای اے بھی اپنی تحقیقات اور معائنوں میں اسی نتیجے پر پہنچی ہے لیکن اس کے باوجود امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی مداخلت کرکے ایران کے اٹیمی معاملے میں مشکلات کھڑی کررہے ہیں۔علاءالدین بروجردی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران این پی ٹی معاہدے کا پابند رہا ہے اور اس نے ابھی تک آئي اے ای اے کے قوانین کی بھی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کو اپنا قانونی حق سمجھتا ہے اور اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان نئے دور کے مذاکرات قزاقستان کے شہر الماتی میں 26 فروری کو ہوں گے۔
.......
/169