ابنا: ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں میں انحراف کے بارے میں کوئي ثبوت موجود نہیں ہے۔
علی اصغر سلطانیہ نے گزشتہ رات ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں آئي اے ای اے کے سربراہ یوکیا امانو کی رپورٹ کے بارے میں کہا کہ اس رپورٹ کے مطابق دس سال کے مسلسل معائنوں کے بعد ایران کی ایٹمی سرگرمیوں میں کسی بھی قسم کا انحراف نہیں دیکھا گيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں یورینیم کی افزودگي کا عمل آئي اے ای اے کی مکمل نگرانی میں پرامن مقاصد کے لیے بدستور جاری ہے۔