ابنا: لاہور کے علاقے شاہدرہ میں واقع ایک پرائیویٹ اسکول میں آگ لگنے کے نتیجے میں ایک استاد اور 21 بچے جھلس کر زخمی ہوگئےہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کل رات اسکول کے ایک کلاس روم میں گیس ہیٹر جلتا رہ گيا تھا جس کےبجھنے کے بعد کمرے میں گیس بھر گئی اور آج صبح بچوں کے آنے کے بعد جب آگ جلانے کے لئے ماچس جلائی گئي تو کمرے میں آگ بھڑک اٹھی۔آگ میں جھلسنے والے بچوں کی عمر 10 سے 12 سال کے درمیان بتائي گئي ہے۔زخمیوں کو میو اسپتال میں داخل کرادیا گيا ہے۔اس اسپتال کے ایک ڈاکٹر کے مطابق کچھ بچے پچاس سے ساٹھ فی صد تک جلے ہیں اور ان کی حالت نازک ہیں۔
20 فروری 2013 - 20:30
News ID: 393240
پاکستان کے شہر لاہور میں ایک اسکول میں آگ لگنے سے 21 بچے جھلس گئے ۔