حضرت امام رضا علیہ السلام ایک روایت میں ارشاد فرماتے ہیں : " مَنْ زَارَ الْمَعصُومَةَ بِقُمْ كَمَنْ زَارَنى"جس نے شہر قم میں معصومہ کی زیارت کی اس نے ہماری زیارت کی (1)۔ امام معصوم کی جانب سے حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کو یہ لقب ملنا آپ کی شان و منزلت کی بہترین دلیل ہے ، امام رضا علیہ السلام ایک دوسری روایت میں فرماتے ہیں : جو میری زیارت کو نہ آسکے وہ شہر ری میں میرے بھائی یا شہر قم میں میری بہن کی زیارت کرے تو اسے میری زیارت کا ثواب عطا کیا جائے گا ۔(2)
حضرت معصومہ (س) شیعوں کے ساتویں امام موسی بن جعفر(س) کی بیٹی ہیں۔ آپ کی والدہ گرامی حضرت نجمہ خاتون ہیں، حضرت معصومہ (س) اول ذیقعدہ ۱۷۳ہجری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئی ہیں-
10 ربیع الثانی سنہ 201 ھ ق کو حضرت امام موسیٰ کاظم (ع) کی بیٹی حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا نے قم کی مقدس سرزمین میں وفات پائی ۔ آپ کا شمار اہل بیت رسول (ص) کی بلند مرتبہ خواتین میں ہوتا ہے ۔حضرت معصومہ (س) نے اپنے بھائی حضرت امام رضا (ع) کے خراسان آنے کے ایک سال بعدان سے ملاقات کی خاطر مدینے سے خراسان کا سفر کیالیکن سفر کے دوران علالت کی وجہ سے شہر قم میں قیام پذیرہوئیں جہاں 17 دن کے قیام کے بعد علالت کے باعث یا بعض روایات کے مطابق دشمنوں کی طرف سے کھانے میں زہر دینے کی وجہ سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔آپ کو قم میں ہی سپرد خاک کیا گیا ۔ قم میں حضرت معصومہ (س) کا روضہ آج بھی مرجع خلائق ہے.
.....
/169