ابنا: ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے کل بدھ کو کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لشکر جھنگوی کے خلاف آپریشن میں تمام سیکیورٹی فورسز حصہ لے رہی ہیں اور اب تک لشکر جھنگوی کے چار ارکان ہلاک جبکہ شیعہ ہزارہ پر حملوں میں مبینہ طور پر ملوث ایک سو ستر ملزمان بھی گرفتار ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پوری قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ حکومت اس آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔انہوں نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے تحفظ کے حوالے سے فوج اور حکومت میں اختلافات کی خبروں کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فوج حکومت کا حصہ ہے اور ضرورت پڑنے پر اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
.......
/169