ابنا: رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل کی شام کو عمار فیلم فیسٹیول کے اھلکاروں سے خطاب میں فرمایا کہ دنیا میں کیا جانے والا ایک غلط پروپیگنڈا یہ ہےکہ فن و ہنر کو سیاست سے نہیں جوڑنا چاہیے جبکہ مغرب میں آرٹس کے مراکز خاص طور سے ہالی ووڈ مکمل طرح سے سیاسی ہیں اور اگر ایسا نہیں ہے تو ایران کی صیہونیت مخالف فلموں کو مغرب کے فلم میلوں میں شرکت کی اجازت کیوں نہیں دی جاتی؟رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران مخالف فلمیں بنانا یا ایران مخالف فلموں کو ایوارڈ دینا مغرب بالخصوص امریکہ میں آرٹ کے سیاست سے جڑے رہنے کا ثبوت ہے۔ آپ نے فرمایا کہ مغربی ہیومن سائنسس کی مشکل یہ ہے ان کی شناختی بنیادیں غلط ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ ہیومن سائنسس کی اصلاح اور سینما و ٹی وی میں تبدیلی مغربی علوم انسانی کی شناختی بنیادوں کی اصلاح کے بغیر ناممکن ہے اور یہ تبدیلیاں علماء دین اور حوزارت علمیہ کے ساتھ موثر رابطے سے ہی ممکن ہوسکتی ہیں۔رہبرانقلاب اسلامی نے عمار نامی عوامی فلمی میلے میں دین، دینی معارف، اور اسلامی انقلاب نیز اسلامی انقلاب کی اقدار پر توجہ دئےجانے کو مبارک اقدام قراردیا۔ آپ نے تاکید فرمائي کہ اسلامی آرٹ اور اسلامی سینما کی حکمت عملی طویل المیعاد حکمت عملی ہونی چاہیے اور اس کے لئے باریک بینی سے منصوبہ بندی، مستقبل پر نگاہ اور زیادہ سے زیادہ اثر مرتب کرنے کی غرض سے وسائل و ذرائع کے مناسب استعمال کی ضرورت ہے۔رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ اسلامی انقلاب کے اھداف میں روشن مستقبل کی امید، اور افق دید کو وسیع کرنا نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ آپ نے فرمایا اسلامی انقلاب جو انیس سو اناسی میں کامیاب ہواتھا اور اس کے ہاتھوں امریکہ کے دبدبے کاچکنا چورہوجانا نیز گذشتہ چونتیس برسوں میں رونما ہونے والے محتلف واقعات سب کے سب اسلامی نظام کے بنیادی اھداف تک پہنچنے کا پیش خیمہ ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ بھرپور ہمت و کوششوں سے، منفی نظر اور مایوسی سے پرہیز کرتے ہوئے اور دشمن اور اسکی سازشوں سے مرعوب نہ ہوتے ہوئےہمیں ھدف کی طرف بڑھنا چاہیے۔آپ نے مغربی سینما کے سرچشمے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسلامی آرٹس اور سینما میں جوانوں کو آگے بڑھانے اور ان کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کےلئے منصوبہ بندی اور کوششوں کی ضرورت پر تاکید کی اور اس میدان میں دیندار اور انقلابی نیز ماہر و تجربہ کار افراد سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
19 فروری 2013 - 20:30
News ID: 392633
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ اسلامی انقلاب کی تاریخ، دفاع مقدس، فلسطین اور اسلامی بیداری منجملہ ایسے اہم مسائل ہیں جو فلم سازی کے لئے مناسب ہیں۔