ابنا: قدس نٹ کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے عالمی برادری کو صہیونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی جان کا ذمہ دار قرار دیتے ھوۓ، فلسطینی قیدیوں المناک صورتحال کے مقابلے میں بین الاقوامی حلقوں کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کیا ، تحریک حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے زور دیکر کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ اپنے کو الگ کر لے تاکہ فلسطینی قیدیوں کی رھائی کیلۓ تحریک حماس کوئی راہ ھموار کر سکے ، واضح رھے کہ بہت سے فلسطینی قیدیوں نے اسرائیل کی جیلوں میں بدترین صورتحال کے باعث بھوک ھڑتال کر دی ھے اور بعض قیدیوں نے سات ، اور بعض نے چار مہینوں سے زائد عرصے سے بھوک ھڑتال کر رکھی ھے۔
18 فروری 2013 - 20:30
News ID: 392591
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے عالمی برادری کو ان تمام خطرات کا ذمہ دار قرار دیا ھے جو فلسطین کے ہڑتال کرنے والے قیدیوں کیلۓ جان لیواھیں،