18 فروری 2013 - 20:30

پاکستان کے بلوچستان صوبے کے دارالحکومت کوئٹہ کے کیرانی روڈ پر ہونیوالے دہشتگردانہ حملے کے خلاف پاکستان بھر میں احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کا پورے پاکستان میں سانحہ کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ کے وسیع پیمانے پر قتل عام کے خلاف احتجاجی دھرنا آج تیسرے روز بھی جاری ہے جبکہ مظاہرین نے لاشوں کو دفنانے سے بھی منع کردیا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک کوئٹہ کو فوج کے حوالے نہیں کیا جاتا اور دہشت گردی کے واقعہ میں ذمہ داری قبول کرنے والوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا دھرنے جاری رہیں گے۔مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے، گورنر بلوچستان کوئٹہ کا کنٹرول فوری فوج کے حوالے کریں۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں شرپسند عناصر کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے، جب تک ہمارا مطالبہ تسلیم نہیں ہوتا ملک میں دھرنے جاری رہیں گے۔سانحہ کیرانی کے خلاف کراچی ، اسلام آباد ، لاہور ، ملتان ، گلگت بلتستان سمیت متعدد دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

.......

/169