18 فروری 2013 - 20:30

لندن میں مقيم شيعہ مسلمانوں نے كوئٹہ میں شيعوں كے قتل عام كے خلاف احتجاج كے لیے پاكستانی ہائی كمشن كے سامنے دھرنا ديا ہے ۔

ابنا: دھرنا برطانیہ كی مجمع امامیہ اور يورپ كی شعیہ علما مجلس كی دعوت پر لندن میں پاكستانی ہائی كمشن كے سامنے ديا گيا ہے ۔

يورپ كی شيعہ علما مجلس نے اعلان كيا : لندن میں شيعوں كا یہ احتجاجی دھرنا كوئٹہ میں شيعہ نسل كشی كی مذمت كے لیے ہے جو پاكستان میں مظاہروں كے اختتام تك جاری رہے گا ۔

اسی طرح  پاكستان كے تمام شہروں میں عوام نے مظاہروں اور احتجاجی ريليوں كے ذريعے ملك میں شيعہ مسلمانوں كے وحشيانہ قتل عام كی پرزور مذمت كی ہے ۔

.......

/169