18 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل کی تنصیب کے بعد علاقہ میں امریکہ کی اسٹراٹیجک پالیسی ناکام ہوجائے گي۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل کی تنصیب کے بعد علاقہ میں امریکہ کی اسٹراٹیجک پالیسی ناکام ہوجائے گي۔انھوں نے کہا کہ مستقبل کی طاقت ایشیائی ممالک کے ہاتھ میں ہوگي اور امریکہ  کی عالمی طاقت ایک علاقائي اور معمولی طاقت میں تبدیل ہوجائے گی۔ ایرانی وزير دفاع نے چابہار میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  دنیا میں  طاقت کے توازن  میں تبدیلی رونما ہورہی ہے اور طاقت کی اس تبدیلی کا مغربی ممالک بھی اعتراف کررہے ہیں۔

جنرل وحیدی نے مکران کے ساحل کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی اور تجارتی  سرگرمیوں  کے حوالے سے یہ علاقہ بہت ہی اہم علاقہ ہے۔

.......

/169