ابنا: امريکا کے مشہور صنعتي شہر ڈيٹروئٹ کے حکام نے خبردار کيا ہے کہ امريکا کا يہ صنعتي شہر جو آٹو موبائل صنعت کا مرکز ہے، مکمل طور پر ديواليہ ہونے کے قريب پہنچ چکا ہے –
امريکا ميں اقتصادي اور معاشي بحران نے آٹو موبائل کي صنعت کو بہت زيادہ متاثر کيا ہے جس کے نتيجے ميں اس صنعت سے وابستہ سے ڈيٹريروئٹ کے ہزاروں افراد بے روزگار اور روزگار کي تلاش ميں دوسرے شہروں ميں منتقل ہوگئے ہيں- رپورٹيں بتاتي ہيں کہ شہر کے بہت سے علاقے سنسان ہوگئے ہيں حتي شہر کي فلک بوس عمارتيں بھي خالي ہوچکي ہيں - اس شہر کے لوگوں کو اپنے شہر کا مستقبل خطرے ميں نظر آرہا ہے اور اس بابت انہيں سخت تشويش لاحق ہے –
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ قومي قرضوں کي سطح بڑھانے اور حکومتي اخراجات ميں کمي کے تعلق سے ڈيموکريٹ اور ريپبليکن رہنماؤں کے درميان اب تک کوئي اتفاق رائے نہيں ہوسکا ہے اور اگر پہلي مارچ تک حکومت اور ايوان نمائندگان ميں اس بارے ميں کوئي اتفاق رائے نہ ہوسکا تو ٹيکسوں ميں خود بخود اضافہ اور حکومتي بجٹ کم ہوجائے گا جس کے نتيجے ميں بہت سے منصوبوں اور پرورگراموں پر عمل در آ مد رک جائے گا - حکومت اورکانگرس کے درميان اتفاق رائے نہ ہونے کي صورت ميں پہلي مارچ سے حکومتي بجٹ کي رقم پچاسي ارب ڈالر کم ہوجائے گي - اس کے علاوہ آئندہ دس سال ميں حکومتي بجٹ ميں ايک ٹريلين ڈالر کي کمي ہوگي-
امريکي ماہرين کا کہنا ہے کہ عوام سخت معاشي بحران سے دوچار ہيں اور يہ صورتحال جاري رہي تو امريک اندر سے شکست و ريخت کا شکارہوسکتا ہے-
امريکا کے معتبر اداروں کے تخمينے کے مطابق آئندہ دس سال ميں امريکا کے قومي قرضوں کي رقم ميں تقريبا سات ٹريلين ڈالر کا اضافہ ہوگا اور يہ رقم سترہ ٹريلين ڈالر سے بڑھ کر چھبيس ٹريلين ڈالر ہوجائے گي -
.......
/169