17 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سربراہ نے دشمن کی کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں ایرانی افواج کی مکمل آمادگی پر تاکید کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نائب سربراہ بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے ملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج ، زمین ، بحر اور فضا میں دشمن کا طویل المدت مقابلہ کرسکتے ہیں اور اگر ایران کے بنیادی مفادات کو چیلنج کیا گیا تو دشمن کے مفادات بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔انہوں نے دنیا میں ایران کی فوجی پوزیشن کے بارے میں کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ساتھ ہی ایران نے دنیا کے فوجی نقشے کو بدل دیا۔

.......

/169