ابنا: لبنان میں تعمیراتی امور میں ایرانی کمپنی کے سربراہ حسن شاطری کو اسرائیلی مزدوروں نے منگل کے دن لبنان میں شہید کردیا تہران میں مسجد امیر المؤمنین میں ان کی تشییع جنازہ ہوئی ان کی تشییع جنازہ میں ایران کے اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔ شہید حسن شاطری نے افغانستان کی تعمیر نو میں بھی شرکت کی اور لبنان کے خلاف اسرائيل کی 33 روزہ جنگ کے بعد وہ لبنان کے تعمیراتی امور میں شرکت کے لئے لبنان روانہ ہوگئے جہاں انھوں نے جنوب لبنان میں تباہ شدہ علاقوں کی تعمیر میں فعال کردار ادا کیا وہ جنگي علاقوں میں تعمیراتی امور کے ممتاز ماہرانجینئر تھے انھیں نماز جمعہ کے بعد ان کے آبائی وطن سمنان میں سپرد خاک کیا گیا، اللہ تعالی ان پر اپنی رحمتیں اور مغفرتیں نازل فرمائے۔
.......
/169








