ابنا: ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے تہران میں تیونس،یمن اور افغانستان کے اخباری نمائندوں کی ملاقات میں مزید کہا کہ شام کے عوام اپنے ملک میں اصلاحات کے خواہان تھے اور یہ ان کا حق تھا لیکن حکومت سے کچھ اختلافات رونما ہوئے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ بعد میں شام کی حکومت نے بھی اصلاحات کےلئے کچھ اقدامات کئے لیکن اس درمیان امریکہ ، صہیونی ریاست ،فرانس اور بعض دوسرے یورپی ممالک نے خطے کے بعض ممالک سے متحد ہوکر مخالفین کو مالی امداد اور ہتھیار فراہم کئے اور اس طرح شام میں تشدد کا باعث بنے۔
اسلامی بیداری کی عالمی کونسل کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ شام کی حکومت نے اسلامی مزاحمتی تنظیموں کی حمایت کرکے صہیونی ریاست کے خلاف جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن بعض عرب ممالک،صہیونی ریاست کے مقابلے میں شام کی حمایت کے بجائے اسکے خلاف اقدام کررہے ہیں.
.......
/169