12 فروری 2013 - 20:30

پاکستان کے صوبۂ پنجاب کی اسمبلی کے اسپیکررانا محمد اقبال نے کہا ہے کہ کوئی بھی طاقت اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی ۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق رانا محمد اقبال نے آج صبح لاہور میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کے استقبال کے موقع پر ایران اور پاکستان کے تعلقات کو تاریخی اور دوستانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی طاقت دونوں ممالک کے تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی ۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنے کا ذکر کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران سے درخواست کی کہ اس حوالے سے پاکستان کی مدد کرے ۔ انہوں نے اسی طرح مسلم ممالک کے درمیان واحد کرنسی کی تجویز بھی پیش کی۔
اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر علی لاریجانی نے بھی ایران اور پاکستان کے تعلقات کو تاریخی اور دوستانہ قراردیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات اسی طرح دوستانہ اور پائیدار رہیں۔
علی لاریجانی نے اپنے دورۂ لاہور کے آغاز میں آج صبح علامہ اقبال (رح) کے مزار پر حاضری دےکر فاتحہ پڑھی ۔

.......

/169