12 فروری 2013 - 20:30

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مصر کے امریکہ نواز سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کے اقتدار سے الگ کے زوال کی یاد میں منعقدہ ریلی کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

ابنا: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مصر کے امریکہ نواز سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کے اقتدار سے الگ کے زوال کی یاد میں منعقدہ ریلی کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ صدارتی محل کے سامنے پیر کو مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب بعض مظاہرین نے صدارتی محل کے مرکزی گیٹ کے سامنے خاردار تاروں کو کاٹنے کی کوشش کی۔ حزبِ مخالف کے گروہ صدر محمد مرسی پر انقلاب کے مقاصد کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہیں جبکہ محمد مرسی کے حمایتیوں کا کہنا ہے کہ مظاہرین ملک کے پہلے جمہوری طور پر منتخب صدر کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ مصر کے سابق ڈکٹیٹرحسنی مبارک نے مصر پر تیس سال تک حکمرانی کی تھی اور انہیں عوامی مظاہروں کے نتیجے میں گیار فروری دو ہزار گیارہ کو اقتدار سے علیحدہ ہونا پڑا۔

.......

/169