11 فروری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست ایران پر حملے کی جرات نہیں کرسکتی۔

ابنا: علی لاریجانی نے اسلام آباد میں پاکستانی خبررساں ایجنسی ایکسپرس نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ صہیونی ریاست ایران پر حملے کی جرات نہیں کرسکتی کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران دفاعی امور میں بہت طاقتور ہے ۔
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر جو ایک اعلی وفد کے ہمراہ "ای سی او " کے پارلیمانی اسپیکروں کے دوروزہ اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد کے دورے پر ہیں مزید کہا کہ ایران ایک بڑی طاقت ہے اور اس پر حملہ ،جارح طاقت کو سخت پشیمان کردے گا۔ انہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی طرح ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا اور ایران کا ایٹمی پروگرام،مکمل طور پر پرامن ہے۔
علی لاریجانی نے ایران اور پاکستان کے آپسی تعلقات کو دوستانہ قرار دیتے ہوئے کہا ایران پر حملے کی صورت میں پاکستان کی حکومت اور عوام اسلامی جمہوریہ ایران کی بھرپور حمایت کریں گے۔
انہوں نے ایران – پاکستان گیس پائپ لائن کےبارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی دباؤ کے باوجود دونوں ممالک کو اپنے قومی مفادات کے مطابق فیصلہ کرنا ہے اور ایران اور پاکستان کی حکومتیں اس منصوبے کی تکمیل کےلئے بھرپور کوشش کررہی ہیں۔

.......

/169