11 فروری 2013 - 20:30

بحرین میں اتوارسےشروع ہونےوالےقومی مذاکرات کےماحول سےپتہ چلتاہےکہ مذاکرات نتیجہ خيزثابت نہيں ہوں گے اور مذاکرات کےبارےمیں حکومت سنجیدہ نہيں ہے۔

ابنا: بحرین میں اتوارسےشروع ہونےوالےقومی مذاکرات کےماحول سےپتہ چلتاہےکہ مذاکرات نتیجہ خيزثابت نہيں ہوں گے اور مذاکرات کےبارےمیں حکومت سنجیدہ نہيں ہے۔
 اس سلسلےمیں ڈیموکریسی کامقام  نامی تحریک کےسربراہ عبدالنبی سلمان نے مذاکرات کےپہلےدورکومایوس کن قراردیا۔
عبدالنبی سلمان نے اتوارکےدن ہونےوالےمذاکرات کومایوس کن قراردیتےہوئےکہاکہ قومی مذاکرات کاپہلا دور، حکومت بحرین کارویہ مثبت نہ ہونے کی بناپرمایوس کن رہا اور ایسانظرآتاہےکہ حکومت ان مذاکرات کوسنجیدگی سےانجام نہيں دےرہی ہے۔
عبدالنبی سلمان نےکہاکہ اس کےباوجود ہم بدھ کےدن ہونےوالےمذاکرات کےدوسرے دورمیں شرکت کریں گے لیکن اس بات کا امکان موجود ہےکہ ہماری تحریک ان مذاکرات کوترک کردے۔
بحرینی حکومت کےحامی گروہ احمدجمعہ نے بھی پہلےدور کےمذاکرات کےکامیاب نہ ہونےکی جانب اشارہ کرتےہوئےاس کاجواز پیش کرنےکی کوشش کرتےہوئےکہاکہ ہمیں توقع نہيں رکھنی چاہئےکہ قومی مذاکرات سے ملک کےتمام مسائل حل ہوجائيں گے۔
بحرین کی عوامی تحریک فروری دوہزارگیارہ سےشروع ہوئی ہے اوربحرینی عوام آل خلیفہ کی ظالمانہ روش کےباوجوداپنےجائزمطالبات پرڈٹےہوئےہيں جن میں سماجی انصاف اورمنتخب حکومت کےبرسراقتدار آنے پرتاکید کی گئي ہے۔
درایں اثنا جمعیت اسلامی الوفاق کےسربراہ نے کہاکہ بذات خودمذاکرات کی کوئی اہمیت نہيں لیکن اگروہ نتیجہ خيزثابت ہوں تو اہمیت پیداکرلیں گے۔ لیکن افسوس کہ حکومت کارویہ ایسا ہے  گویااس کےغلط مقاصد ہیں۔
بحرینی عوام کاخیال ہےکہ نتیجےسےثابت ہوچکاہے کہ آل خلیفہ کی مذاکرات کی تجویزکامقصد تشددآمیزکاروائیوں پرپردہ ڈالنا اور اپنا ڈیموکریٹک چہرہ پیش کرناہے۔
اس بنا پر بحرینی مخالفین، حکومت کی تجاویز کاہمیشہ احتیاط سےجائزہ لیتےہیں اور مشروط مذاکرات پرراضی ہوتے ہیں۔
بحرینی عوام کےمظاہروں کاجوسلسلہ فروری دوہزارگیارہ میں شروع ہواتھا وہ فروری دوہزارتیرہ میں بھی جاری ہے بلکہ اس میں شدت آئی ہے اوربحرین کی سیاسی تنظیموں نےاعلان کیاہےکہ وہ چودہ فروری کواپنےمطالبات کےحصول کےلئےایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کریں گے،بحرینی عوام کی جانب سےاحتجاجی مظاہروں، بھوک ہڑتال، اورسول نافرمانی کاپرزورسلسلہ شروع کئےجانےکاعزم اس بات کاثبوت ہے کہ بحرینی عوام آل خلیفہ کی سازشوں کےسامنےپوری طرح ڈٹےہوئےہیں۔

.......

/169